PK Press

سیاسی درجہ حرارت عروج پر، جوڑ توڑ کیلئے حکومت،اتحادیوں اور اپوزیشن کے اہم اجلاس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا ، جوڑ توڑ کیلئے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے آج پیر کو پھر غیر معمولی اجلاس طلب کر لئے ۔

ذرائع کے مطابق آج حکومت کے دو اہم اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں کے درمیان چودھری شجاعت حسین کی میزبانی میں اہم ملاقات ہو گی جس میں اہم ترین فیصلے لئے جانے کی توقع ہے ۔

دوسری جانب آج حکومتی جماعت کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے ، وزیر اعظم عمران خان کے بھی چودھری برادران سے براہ راست مذاکرات کا قوی امکان ہے ، حکومتی اتحادیوں کی جانب سے 24 گھنٹے میں سیاسی مستقبل سے متعلق فیصلہ متوقع ہے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا کہ اپوزیشن بھی آج شام کو عشایے پر اکٹھی ہو رہی ہے جس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کو شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے ، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی اپوزیشن لیڈر کے عشائیہ میں شرکت کا عندیہ دے چکے ہیں ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اعوان قبیلہ شاندار روایات کا امین ہے،غلام مصطفی ملک

پڑھنے کے اگلے

سعودی شہزادی نورہ بنت فیصل السعود انتقال کر گئیں

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔