PK Press

مولانا فضل الرحمان کا 23 مارچ کو اسلام آبادلانگ مارچ کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 23 مارچ کو لانگ مارچ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میںسیاسی کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ اس دن اسلام آباد روانہ ہو جائیں۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 15مارچ کو سنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

 متحدہ اپوزیشن کے قائدین کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے 23مارچ کو لانگ مارچ کا فیصلہ کیا تھا اور اس کےلئے پی پی ،ن لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کو شرکت کی دعوت دے چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر بھرپور پاور شو کریں گے ، مارچ کب تک جاری رہے گا اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا ۔

 

لو گ تیار رہیں ہوسکتا ہے زیادہ دن اسلام آباد میں رکنا پڑے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج کے اجلاس سے الیکشن کمیشن سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 15مارچ کو سنائے ۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر آئین کے مطابق معینہ مدت کے اندر اسمبلی کا اجلاس بلانے کے پابند ہیں ،اجلاس معینہ مدت کے اندر نہ بلانے پر اسپیکر منصب سے غداری کے مرتکب ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی حکومت آئین شکنی اور فساد کی راہ پر چل پڑی ہے ، ارکان اسمبلی کو روکنے کےلئے دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اپوزیشن اتحاد نے عمران نیازی کو ہلاک کر رکھ دیا،شہباز شریف

پڑھنے کے اگلے

پاکستانی نوجوان بہت متحرک اور باصلاحیت ہیں،آرمی چیف

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔