
اسلام آباد میں اپنے جیالوں سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی زبان کیا پھسلی سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب ہی آ گیا جس کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔بلاول کی جانب سے کہے گئے جملے
"کانپیں ٹانگ رہی ہیں”پر شعر و شاعری، میمز اور لطیفے بننے کے بعد اب اس الٹے ہی مگر دلچسپ لفظ پر جنرل اسٹور بھی کھل گیا ہے۔
https://pkpress.net/2022/03/09/bilawal-bhutto/
کانپیں ٹانگ رہی ہیں ٹوئٹر پر سب سے زیادہ ٹاپ ٹرینڈ رہنے والا جملہ بھی بن گیا جو مسلسل تین روز تک ٹاپ ٹرینڈ رہا۔
No captions 🤣#کانپیں_ٹانگ_رہی_ہیں pic.twitter.com/CJtm5T8FBm
— ملنگ صاحب (@MalangSahb) March 11, 2022
سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ایک پوسٹ میں کانپیں ٹانگ کے نام سے سپر جنرل اسٹور بھی کھل گیا۔ جبکہ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کانپیں ٹانگ کے نام سے پاپڑ بھی بازار میں لانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
جس طرح پاکستان میں ہرمشہور ڈرامے، کردار کے نام پر پاپڑ اور نسوار ملنا شروع ہو جاتی ہے ویسے ہی اب بلاول بھٹو کی جانب سے ادا کیے گئے اس لفظ پر کریانہ جنرل اسٹور کا بھی افتتاح کر دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس پوسٹ میں کانپیں ٹانگ کے نام سے سپر جنرل اسٹور کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اتنا ہی نہیں اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کانپیں ٹانگ کے نام سے پاپڑ بھی بازار میں لانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے