PK Press

مزدوروں کی خوشحا لی اور بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،مہندرہ جی نیڈو

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آ جروں کی تنطیم ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے وفد نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائیزیشن (ائی ایل او)کے اسلام آباد افس کا دورہ کیا اور نئے تعینات ہونے وانے آفیسر انچارج مہندرہ جی نائیڈو اورسینئر پروگرام آفیسر صغیر بخاری سے ملاقات کی اور ان کی اسلام آباد آفس میں تعیناتی پر مبارک باد پیش کی۔

 

 

ملاقات میں بات کرتے ہویے ای ایف پی کے قائم مقام صدر ذکی احمد خان نے کہا کے ہم مصنوعات کی تیا ری میں دورے ممالک سے بہت پہچھے ہیں اور بہت زیادہ زرہ مبادلہ اشیا کی خریداری پر خرچ کر رہے ہیں اشیا کی پیداوار اور اس میں اضافہ کے لیے نوجوانوں کی فنی اور تکنیکی صلاحیوں سے استفادہ کرنا چاہیے تاکی پیداوری اور تکنیکی شعبوں کو صحیع خطوط پر چلایا جا سکے۔خواتین کی خدمات حاصل کر کے پاکستان دنیا میں اپنا منفرد مقام حاصل کر سکے ہماری آبادی کا زیادہ تر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، ملازمت کی فقدان کی وجہ سے وہ مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں اس بارے میں

 

 

ای ایف پی نے اپنا روزگار کے بارے میں کئی تجاویر دی ہیں اور عملی اقدامات کیے ہیں۔

 

(ای ایف پی)اسلام آباد کے چیف ایم اکرم فرید نے کہا کے ان کی تنظیم آجروں اور مزدوروں کے لیے کئی جامع منصوبے دیے ہیں جن سے ان کی فلاح و بہبود اور سماجی حالات میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس دور کی سب سے بڑی ضرورت فنی مہارت اور صنعتی پیشہ ورانہ تعلیم کی ہے ہماری افرادی قوت مناسب تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے مقابلے کی میں کام کرنے سے قاصر ہے اورکہا کہ نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں انہیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے نوجوان نسل کو تکنیکی اور فنی تعلیم دے کر غربت اور پیروزگاری کو ختم کیا جا سکتا انہیں کار آمد شہری بنایا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ خواتین جو کہ آبادی کا باون فیصد ہیں وہ وہ مختلف تربیتی کورسز کر کے بہترین روزگار حاصل کر رہی ہیں پاک چین راہداری سے ہنر مند افراد کی مانگ میں اصافہ ہو گا ضرورت اس امر کی ہے کے ہمیں انڈسٹری کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر

 

https://pkpress.net/2022/03/03/akram-farid-2/

سوشل سیکیورٹی کا آن لائن پورٹل

نوجوانوں کی فنی تربیت پر خصوصی توجہ دینا ہو گی تا کہ بہترین ذزِ مبادلہ کمیا یا جائے اور پیروزگاری میں کمی لائی جا سکے۔حکومت کو چاہیے کے مزدور طبقہ کی فلاح بہہبود کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں ان کے لیے ای او بی آئی فنڈ میں پینشنز میں اضافہ کیا جائے۔سوشل سیکیورٹی کا آن لائن پورٹل نیایا جائے اور مزید بہتری کے لی اقدامات کیے جائیں۔اس موقع پر انٹرنیشنل لیبر آرگنائیزیشن ‘آئی ایل او’اسلام آباد کے آفیسر انچارج نے کہا کہ ائی ایل او د مزدوروں کی بہتری اور خوشحالی کے لیے حکومتوں اور مختلف تنظیموں کے ساتھ مل کر مزدوروں کے حقوق کے لیے اقدامات کر رہا ہے تا کہ ان کا معیار زندگی بہتر بنایا جا سکے.

https://www.humnews.pk/latest/377920/

 

اس موقع پر ای ایف پی کے سیکرٹری جنرل سید نظر علی نے کہا کہ ای ایف پی اور آئی ایل او مل کر لیبر کے فلاح مہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔ای ایف پی نے آئی ایل او کے ساتھ مل کر پاکستان میں مزدوروں کے حقوق ان کی فنی تربیت کے لیے بہت کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی دونوں تنظیمیں آجروں اور مزور طبقہ کے بہتری کے لیے کام کرتی رہیں گی۔ ملاقات میں ائی ایل اور کے سینئر پروگرام افیسر صغیر بخاری بھی شریک تھے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

نوازشریف کے قریبی ساتھی چودھری تنویر حسین بیرو ن ملک فرار ہوتےگرفتار

پڑھنے کے اگلے

اعوان قبیلہ شاندار روایات کا امین ہے،غلام مصطفی ملک

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔