PK Press

اگلے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہوں گے ،ترجمان

اگلے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہوں گے ،ترجمان

لاہور(نیوزڈیسک )مسلم لیگ ن اور ترین گروپ میں وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کو وزارت اعلٰی کے عہدے سے ہٹانے پر اتفاق ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن لاہور میں جہانگیرترین کی رہائش گاہ پہنچے، ان کے ہمراہ ن لیگ کے سلمان رفیق، عطا تاڑر، اویس لغاری اور عمران گورایہ بھی موجود تھے۔جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچنے پر ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری اور دیگر ارکان نے حمزہ شہباز کا استقبال کیا۔ترین گروپ کے اکثریتی ارکان نے اپوزیشن اتحاد سے الحاق کے حق میں ووٹ دیدیا۔ن

 

https://www.dawnnews.tv/latest-news

جی ٹی وی کے مطابق ترین گروپ کے اراکین نے مسلم لیگ ن کے وفد سے سیاسی مستقبل پرگفتگو کی۔ترین گروپ کے اراکین کا کہنا تھا کہ وہ ذہنی طور پر حکومت سے علیحدگی کے لیے تیار ہیں، ہمیں آئندہ انتخابات میں ٹکٹوں کی یقین دہانی کرائی جائے، ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق حمزہ شہباز اور ترین گروپ کے ارکان نے سیاسی صورتحال پر باہمی مشاورت کی ۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ترین گروپ کے اراکین نے پنجاب کے معاملات پر مایوسی کا اظہار کیااور مہنگائی ، بیروزگاری اورکرپشن کے بڑھنے پر تشویش ظاہر کی۔

 

https://pkpress.net/2022/03/11/shehbaz-sharif-3/

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹانے اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران حمزہ شہبازکا ٹیلیفون پر لندن میں موجود جہانگیر ترین سے بھی رابطہ کرایا گیا جس میں مائنس بزدار فارمولے پر اتفاق کیا گیا۔ ادھر حمزہ شہبازکے ترجمان عمران گورایا نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کے بعد حمزہ شہباز پنجاب کے وزیراعلیٰ ہوں گے ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

کانپیں ٹانگ سپرجنرل-اسٹور بھی کھل گیا

پڑھنے کے اگلے

اپوزیشن اتحاد نے عمران نیازی کو ہلاک کر رکھ دیا،شہباز شریف

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔