
لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک )لاہور کے پوش علاقے گلبرگ کے شاپنگ پلازہ میں لگی آگ پر7 گھنٹے بعد مکمل قابو نہ پایا جا سکا۔
ریسکیو حکام کے مطابق پلازے میں لگی آگ ایک کے بعد دوسرے فلور کو لپیٹ میں لیتی ہوئی چار فلورز تک پھیل گئی تھی۔شاپنگ پلازہ میں 400 کے قریب دکانیں تھیں اور آگ کے باعث شاپنگ پلازہ میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔پلازے میں زیادہ تر دکانیں موبائل فونز ، الیکٹرانکس اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی تھیں، چند ایک دکاندار ہی اپنی جلتی ہوئی دکانوں کا کچھ سامان نکال سکے۔گلبرک کے شاپنگ پلازہ میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 25 سے زائد گاڑیوں اور 60 کے قریب ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔
لاہور کے علاقے گلبرگ کے شاپنگ پلازہ میں لگی آ گ پر قابو پالیا گیا ۔کولنگ کا عمل جاری ۔۔عمارت مکمل طور پر جل گئی ۔بڑے پیمانے پر مالی نقصان ۔وزیراعلیٰ پنجاب کا انکوائری کا حکم۔ pic.twitter.com/3QMups4np7
— PTV News (@PTVNewsOfficial) March 14, 2022
ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چیمہ نے کہا کہ پلازے میں آگ پر جزوی قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، خطرناک آگ کو بجھانے کے لیے میں نے خود آپریشن کی نگرانی کی۔ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چھٹہ کے مطابق آتشزدگی کے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، ضلعی انتظامیہ، فائر بریگیڈ اور واسا اہلکار آپریشن میں شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں پلازے کے سکیورٹی انچارج اور ایک ملازم کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔دکانداروں کا الزام ہے کہ مالکان پلازہ خالی کروانا چاہتے تھے، آگ لگائی گئی ہے، شارٹ سرکٹ نہیں ہوا۔
لاہو کے علاقے گلبرگ میں پیس شاپنگ مال جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا
دوکانداروں کو کروڑوں کا نقصان 😥
pic.twitter.com/DYfuHIuYfa— سدرہ کنول (@SidrraKanwal) March 14, 2022
وزیراعلی پنجاب نے گلبرگ کے پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے، آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔