PK Press

اعوان قبیلہ شاندار روایات کا امین ہے،غلام مصطفی ملک

اعوان قبیلہ شاندار روایات کا امین ہے،غلام مصطفی ملک

لاہور (نیوز ڈیسک )اعوان کونسل آف پاکستان کے سربراہ غلام مصطفی ملک نے کہا ہے کہ اعوان قبیلہ شاندار روایات کا امین ہے ہمارے اسلاف نے اسلام کی تبلیغ و ترویج میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں یہ قبیلہ پاکستان کے دفاع سلامتی اور استحکام میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اب وقت آ گیا ہے اپنے اختلافات بھول کر ملک قوم اور دین کے لیے اکٹھے ہو جائیں ، اگر ہم نے نفاق کو نہ چھوڑا آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی ،

 

آل پاکستان اعوان ایسوسی ایشن

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں آل پاکستان اعوان ایسوسی ایشن کے دوسرے سالانہ کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب اور ملک بھر آئے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، کنونشن میں ملک بھر کی نمائندہ اعوان شخصیات نے شرکت کی ۔ اعوان کونسل آف پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا اعوان ہمیشہ مجاہدانہ کردار کے حامل رہے ہیں

 

یہ بھی پڑھیں:

https://pkpress.net/2022/03/07/pmlq-2/

 

انہوں نے صف اول میں رہ کر دین کی خدمت کی ہے جہاد کا میدان ہو، مظلوموں کی مدد ہو ، ظالم کے خلاف کلمہ حق کہنا ہو ، تبلیغ دین ہو ،یا کیا وطن کا دفاع اعوان قبیلہ نے ہمیشہ جرات و بہادری کی داستانیں رقم کی ہیں ، ہمیں سیاسی سماجی شعبوں میں ،کاروباری تعلیمی میدانوں میں نہ صرف اپنی برادری کا سہارا بننا ہوگا، بلکہ بلکہ دوسری اقوام کی مدد اور رہنمائی بھی کرنا ہوگی کیونکہ اعوان کا مطلب ہی مددگار ہوتا ہے ۔نظام الہی ، اسلام کے عادلانہ، منصافانہ نظام کے قیام ، رب کی دھرتی پر رب کا نظام کو رائج کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔ دل کشادہ کریں، ایک دوسرے کے دست و بازو بنیں، عملی مددگار بنیں ورنہ روز قیامت حساب دینا ہو گا ۔

 

https://urdu.geo.tv/latest-news

غلام مصطفی ملک نے کنونشن کے منتظمین ملک وحید احمد اعوان ، ملک احمد سلطان اعوان اور دوسرے رہنماں کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کی ۔ اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مزدوروں کی خوشحا لی اور بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،مہندرہ جی نیڈو

پڑھنے کے اگلے

سیاسی درجہ حرارت عروج پر، جوڑ توڑ کیلئے حکومت،اتحادیوں اور اپوزیشن کے اہم اجلاس

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔