PK Press

عمران نیازی بھگوڑے کوبھاگنے نہیں دیں گے، شہباز شریف

لاہور(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم تحریک عدم اعتماد ذاتی خواہشات کیلئے نہیں لائے، عمران نیازی بھگوڑے تم ہو گے، ہم تمہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو ایک وقت کی روٹی سے محروم کردیا گیا، حکمران ہر روز پیٹرول اور بجلی مہنگی کررہے ہیں، ریکو زیشن پر تمام جماعتوں نے دستخط کیے،

 

 

پونے چار سال میں 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کے طوفان میں پھنسا دیا گیا، لوگ وزیر اعظم اور حکومت سے جان چھڑانے کی دعائیں مانگ رہے ہیں، عمران خان خود کو عقل کل اورافلاطون سمجھتے ہیں، میں عمران خان کے لب و لہجے میں بات نہیں کرسکتا، عمران خان پاکستان کے مفادات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔شہباز شریف نے وزیراعظم کو ان کے وعدے بھی یاد کرائے کہا کہ عمران خان ورکنگ انوٹیشن پر امریکہ گئے تو کہا کہ دوسرا ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں، عمران خان دعوے کررہے تھے کہ مر جاوں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاوں گا، عمران خان کا دعوی تھا کہ بیرون ملک بھیجے گئے پیسے واپس لاوں گا، کہاں گئے عمران خان کے وہ وعدے ؟عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی تو عمران خان پاگل پن کی باتیں کررہے ہیں، میں، نواز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے جیلیں کاٹی ہیں،

 

 

دوسرے جماعتوں کے رہنماوں نے بھی جیلیں کاٹی ہیں، عمران خان دھمکیاں دیتے ہیں کہ میں یہ کردوں گا وہ کردوں گا، ساڑھے 3 سال میں عمران خان نے کیا کیا ہے؟انہوںنے مزید کہا کہ سیاسی شہید وہ ہوتا ہے جس کو غیر جمہوری طریقے سے باہر کیا جائے، نواز شریف کو 2 دفعہ غیر جمہوری طریقے سے باہر کیا گیا، لیکن ہم عمران خان کوبھاگنے نہیں دیں گے۔شہباز شریف نے گزشتہ رات واقع پر بھی بات کی کہا پارلیمنٹ لاجز میں اسلام آباد پولیس نے جے یو آئی رہنماوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،پارلیمنٹ لاجز میں جانے والے رضا کار تھے فورس نہیں تھے، ہم کہیں نہیں جائیں گے پاکستان میں ہی مریں گے۔ہم آئینی اور قانونی طریقے سے معاملے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، عوام کا سمندر اب اپنا راستہ خود بنائے گا، مشورہ اور فیصلہ نواز شریف کا ہوگا، جو فیصلہ نواز شریف کو ہوگا ن لیگ اس پر عمل کرے گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

علیم خان کی نوازشریف سے ملاقات،اہم انکشاف

پڑھنے کے اگلے

مولانافضل الرحمان کا کارکنوں کے نام اہم پیغام

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔