PK Press

ست رنگی مچھلی کی نئی قسم دریافت

ست رنگی مچھلی کی نئی قسم دریافت

مالدیپ کے پانیوں کی گہرائی میں موجود ایک مقام ٹوائلائٹ زون میں ایک بالکل نئی اور خوبصورت رنگوں سے بنی مچھلی دریافت ہوئی ہے،یہ عموما سطح سے 40 تا 70 میٹرگہرائی میں رہتی ہے اور اسے مالدیپ کی زبان میں فِنی فینما یعنی گلاب کا گلابی کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اس پر گلابی رنگت والے کئی شیڈ ہیں جو دیگر رنگوں سیمل کر دھنک کا تاثر دیتے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق اس کا سائنسی نام Cirrhilabrus finifenmaa ہے۔اس کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اسے مالدیپ کے سائنسدان ڈاکٹر احمد نجیب نے دریافت کیا ہے جس کا احوال زوکیز نامی جرنل میں شائع ہوا ہے۔ مالدیپ کے بحری حیاتیاتی مرکز ڈاکٹر احمد نے کہا کہ ہمارے ملک میں اکثر غیرملکی افراد ہی تحقیق کرتے ہیں لیکن اب یہ اسی ملک کے ماہر کی دریافت قرار پائی ہے۔یہ مچھلی نوے کی دہائی میں نظرآئی تھی لیکن اس کی شناخت نہیں ہوپارہی تھی۔ پہلے سائنسدان سمجھے کہ یہ اس سے ملتی جلتی دوسری نوع Cirrhilabrus rubrisquamis یعنی ریڈ ویلوٹ (سرخ مخملی) ریس فش ہے۔

 

https://twitter.com/MMRI_Maldives/status/1501479596344373255/photo/1

رییسس نسل کی مچھلیوں کا رنگ شوخ ہوتا ہے جو بچپن سے جوانی تک رنگ بدلتی رہتی ہے اور یہ مالدیپ کے ساحل سے 1000 کلومیٹر دور دیکھی گئی تھی۔ اس طرح ان دونوں مچھلیوں کے بچے یکساں ہوتے ہیں لیکن جب وہ بڑے ہوجائیں تب جاکر ان کی الگ الگ شناخت ممکن ہوسکتی ہے۔چند ماہ قبل ایک زیرِآب روبوٹ ڈورن سے بالغ مچھلی کو دیکھا گیا اس پر غور کیا گیا تو وہ Cirrhilabrus rubrisquamis سے قدرے مختلف تھی۔

 

اس نئی مچھلی کے نر میں شوخ کاسنی، آڑورنگت، گلابی، نارنجی اور گہرے جامنی رنگ کے کئی شیڈ دیکھے جاسکتے ہیں۔اگرچہ یہ ایک نئی دریافت ہے لیکن اسے پالتو مچھلیوں کی صںعت سے شدید خطرات لاحق ہے۔ اپنے خوبصورت رنگوں کی وجہ سے یہ مچھلی بہت بڑی تعداد میں پکڑی اور فروخت کی جاتی ہے۔ دوسری جانب یہ مرجانی چٹانوں کے پورے نظام کو تندرست بنانے میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیراعظم عمران خان عثمان بزدار کو بدلنے پر راضی ہوگئے،طارق بشیر چیمہ

پڑھنے کے اگلے

بزرگوں کی ہمت ہے کہ 3سال اس حکومت کے ساتھ گزار دیے، چوہدری وجاہت

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔