
گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے ساتھ تین سال گزارے، جہاں عزت نہ ہو وہاں رہنے کی کوئی منطق نہیں بنتی۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں کارکنوں سے خطاب میں چوہدری وجات نے کہا کہ ان کے بزرگوں کی ہمت ہے کہ تین سال اس حکومت کے ساتھ گزار دیے، یہ جو گومگو کی کیفیت ہے ہماری جماعت ابھی تک کسی فیصلے پر نہیں پہنچی۔