PK Press

معروف گلوکار عاطف اسلم 39 برس کے ہوگئے

معروف گلوکار عاطف اسلم 39 برس کے ہوگئے۔وہ 12 مارچ 1983کو پیدا ہوئے ۔موسیقی کی دنیا میں، ایک ہی گیت سے دنیا بدل جانے اور شہرت کا آسمان چھولینے کی روایت نئی نہیں ہے، عاطف کا شمار ان گلوکاروں میں ہوتا ہے کہ جن کے ایک گیت نے ان کی دنیا بدل دی۔
عادت گاکر سب کو اپنا عادی بنانے والے عاطف کروڑوں دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں۔ 2004 سے اپنے کریئر کا باقائدہ آغاز کرنے والے عاطف نے چند ہی سال میں دنیائے موسیقی میں اپنی ایک الگ پہچان بنالی۔

وہ دنیا بھر میں اور خصوصاً دو ممالک کی نئی نسل میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے گلوکار کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔
اسٹیج پر مداحوں کو دیوانہ کرنے کا جو اعزاز لیڈی گاگا کے پاس تھا وہ بھی عاطف لے اڑے، قریبی دوستوں کی حوصلہ افزائی سے راک اسٹار بننے والے عاطف کچھ کر دکھانے کی جستجو کو گلوکار میں شروع سے تھی۔

https://twitter.com/AAKolkataFc/status/1502350541628014592
موہت سوری کی فلم ‘زہر سے بولی وڈ میں قدم رکھنے والے عاطف نے اپنی کامیابی کے ایسے جھنڈے گاڑے کہ اب ان کی آواز بولی وڈ فلم نگری میں فلم کی کامیابی کا لازمی حصہ بن گئی ہے۔

https://pkpress.net/2022/02/22/bollywood-actress/

عجب پریم کی غضب کہانی
اس کے بعد کل یوگ، عجب پریم کی غضب کہانی، قسمت کنکشن، پرنس، ریس اور تیرے نال لو ہوگیا سمیت دیگر میں عاطف کے گائے گئے گانے بہت مشہور ہوئے، ان کی گائیکی کا سفر مسلسل عروج کی جانب رواں دواں ہے۔

فلم ’بولhttps://www.express.pk/story/2295237/509/
نامور ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ’بول‘ میں ٹی وی انڈسٹری کی مقبول اینکر ماہرہ خان کے ساتھ بطور ہیرو جلوہ گر ہوئے، فلم میں ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا۔
ایک انٹرویو کے دوران عاطف کا کہنا تھا کہ میں جب چاہوں، بولی وڈ کی کسی بھی فلم میں بطور ہیرو آسکتا ہوں، لیکن میں فلم ‘بول جیسے اسکرپٹ کا انتظار کر رہا ہوں کیونکہ معیاری اور جاندار اسکرپٹ میری پہلی شرط ہے۔
عاطف اسلم کے لیے یہ دن اس حوالے سے بھی یادگار ہے کہ وہ 2013 میں اپنی قریبی دوست سارہ بھروانا سے شادی کرنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستانی کیوئسٹ نے تاریخ رقم کردی

پڑھنے کے اگلے

نوازشریف کے قریبی ساتھی چودھری تنویر حسین بیرو ن ملک فرار ہوتےگرفتار

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔