
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری امتیاز احمد رانجھا نے ملاقات کی جس میں سیاسی امور اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں جو بھی فیصلہ کریں گے ملکی وقومی مفاد میں ہوگا ۔چوہدری امتیاز رانجھا نے کہا کہ وقتی فائدے نہیں بلکہ ایسے فیصلے کریں گے جن سے ملک کا مفاد وابستہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ،وہ جلد مکمل صحت یابی کیلئے دوبارہ سیاست میں متحرک کردارادا کریں گے ۔