PK Press

میانوالی، نومولود بیٹی کو قتل کرنیوالاسفاک باپ بھکر سے گرفتار

میانوالی، نومولود بیٹی کو قتل کرنیوالاسفاک باپ بھکر سے گرفتار

میانوالی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچی کو فائرنگ سے قتل کرنے والا سفاک ملزم کو بھکر سے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اہم کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے بدبخت اور سفاک ملزم شاہزیب کو ڈسٹرکٹ بھکر سے گرفتار کرلیا، کارروائی گزشتہ رات کی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سفاک باپ نے 5 مارچ کو اپنی 7 دن کی کمسن بچی کو پسٹل کے 5 فائر مار کر بے دردی سے قتل کیا تھا، اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب را وسردار علی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد آئی جی پنجاب آرپی او سرگودھا اور ڈی پی او میانوالی سے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے روزانہ اپ ڈیٹ لیتے رہے۔

ڈی پی او میانوالی اسماعیل الرحمان نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد سفاک ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے 3 ٹیمیں تشکیل دی گئیں، اسپیشل ٹیموں نے مختلف مقامات پر چھاپے اور ملزم شاہزیب کو ڈسٹرکٹ بھکر سے گرفتار کر لیا، ملزم کو تفتیش کے مراحل جلد مکمل کرتے ہوئے عبرت ناک سزا دلوائی جائے گی، بچوں اور خواتین پر ظلم و زیادتی کے واقعات پر زیرو ٹالرینس پالیسی جاری کر رکھی ہے۔

 

https://www.urdunews.com/node/650721
خیال رہے کہ میانوالی میں باپ نے پہلی بیٹی پیدا ہونے پر اسے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔ جبکہ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

https://pkpress.net/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اسرائیلی صدر کی 14 برس بعدترکی آمد،ترک صدر کا والہانہ استقبال

پڑھنے کے اگلے

فوج کاسیاست سے کوئی لینا دینا نہیں،آئی ایس پی آر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔