PK Press

فوج کاسیاست سے کوئی لینا دینا نہیں،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں اس بار ے میں کوئی قیاس آرائی نہ کی جائے ۔

 

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ ایسا ہی ہے اور ایسا ہی رہے گا، اس پر کسی قسم کی غیر ضروری بحث نہ کی جائے یہی ہم سب کے لیے اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پر الزام لگانے والوں نے آج تک کوئی ثبوت نہیں دیا یہ سوال انہی سے کیا جائے جوانگلیاں اٹھاتے ہیں ،الزام لگانے والے ثبوت لائیں ۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا امریکہ کا کوئی دورہ طے نہیں ۔انہوں نے کہا کہ 9 مارچ کو 6 بج کر 33 منٹ پر بھارتی حدود سے ایک ‘شے’ نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، پاکستان ائیرفورس نے اس چیز کی مکمل نگرانی کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کو اس واقعے کی وضاحت دینی ہوگی، پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستانی فضائی حدود میں وہ 3 منٹ اور 24 سیکنڈ تک رہا اور اس کے خلاف ضروری کارروائی بروقت کرلی گئی، اڑنے والی چیز ممکنہ طور پر غیر مسلح تھی، ہم اس واقعے پر کسی قسم کی اشتعال انگیزی نہیں کررہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس واقعے کی وضاحت دینی ہوگی، پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ کوئی انسانی جان ضائع نہیں ہوئی صرف ایک دیوار گری۔ واقعہ کی جو بھی وجہ ہو بھارت کو جواب دینا ہو گا۔ اگر پاکستان کی حدود میں کوئی بھی چیز داخل ہوتی ہے یا کوئی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اس کا بھرپور جواب دینے کے لیے پاک فوج موجود اور تیار ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

میانوالی، نومولود بیٹی کو قتل کرنیوالاسفاک باپ بھکر سے گرفتار

پڑھنے کے اگلے

مولانا کا حکومت کیخلاف اعلان جنگ، کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔