PK Press

عمران خان کے ساتھ وہ کروں گا جو نسلیں یاد رکھیں گی، بلاول بھٹو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ وہ کروں گا جو نسلیں یاد رکھیں گی۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چیئر مین پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پورے ملک کے عوام کو لانگ مارچ میں شرکت کے لئے مبارک باد اور شکریہ ادا کرتا ہوں، عوام نے مل کر اسے تاریخی مارچ بنادیا ہے اور یہ مارچ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تحریک بنادیا۔ اس لانگ مارچ میں شامل تمام صوبوں کی عوام نے اس سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسترد کردیا۔

چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا جب پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے اپنا کام کرلیا ہے اب پارلیمان پر ذمہ داری ہے، اب عوام کی امیدوں پر ہم نے پورا اترنا ہے، اب وہ دن دور نہیں کہ پارلیمان اپنے آپ سے یہ سیاہ دھبہ و داغ ہٹائے گا، جلد ہی جیسے ہی سیشن بلایا جائے گا اس 2018 کی غلطی کو درست کریں گے۔

 

آصفہ پر حملہ ناقابل برداشت

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہم آج بھی جمہوریت کی بات کرتے ہیں، اگر ہم مطالبہ کرتے کہ دھرنا دینا ہے تو آج بھی عوام موجود ہوتی، ہم غیر جمہوری انداز میں حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے البتہ ایسا کرسکتے تھے۔
انہوں نے کہا دو ایسے واقعات ہوئے ہیں جو ناقابل برداشت ہیں، آصفہ بی بی پر ہونے والا حملہ ناقابل برداشت ہے، میں نے صبر دکھایا کیونکہ میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتا ہوں، میں نے ویڈیو کو ہر طریقے سے دیکھا، ہر زاویے سے دیکھا یہ سب کچھ اچانک نہیں ہوا، براہ راست میری ہمشیرہ کو ہٹ کیا گیا یہ حملہ ہمارے لئے پیغام تھا، یہ جمہوریت بحالی کے حوالے سے میرے لئے اور میرے والد کے لئے پیغام تھا۔

 

زرداری کو بندوق کی دھمکی

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا قوم کے سامنے کھڑے ہوکر وزیراعظم صدر زرداری کو بندوق کی دھمکی دے رہا ہے، یہ ہم سے برداشت نہیں ہوگا، ہم اس حکومت پر کوئی اعتماد نہیں کریں گے، آئی ایس آئی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کرے، اس بنیاد ہم آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، آصف زرداری پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔
بلاول نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی والدہ سے لے کر اب تک بہت برداشت کیا ہے، اب مزید برداشت نہیں کریں گے ، میں اب جوان ہوں، میری رگوں میں آصف زرداری، شہید بی بی اور شہید قائد عوام کا خون ہے، اب بس! اب ہم ایک بھی چیز برداشت نہیں کریں گے، ہم پھر جو ری ایکشن دیں گے وہ کوئی برداشت نہیں کرے گا۔

https://www.express.pk/

چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا آپ سیاست کریں، یہ آپ کا اور ہمارا حق ہے مگر آپ زندگی و موت کی دھمکی دیں گے یہ ناقابل برداشت ہے، یہ ایک ماڈرن ملک ہے، ہم 2022 میں جی رہے ہیں ہمارا حق ہے کہ ہم پرامن طور پر سیاست کریں، ہم امید کرتے ہیں ایسا ہوگا، ماحول کو پرامن رکھا جائے گا۔

عوامی مارچ

https://pkpress.net/2022/03/07/ppp-d-chowk-jalsa/

انہوں نے کہا عوامی مارچ کے وقت بھی کہا تھا کہ یہ جتنا بھی پریشان ہوگا کرسی خطرے میں ہوگی وزیراعظم مزید گالیاں دیں گے، اب گالیاں دینے سے آپ کی کرسی نہیں بچے گی، اب آپ کا جھوٹ نہیں چلے گا، تین سال حکومت میں رہنے کے بعد یہ کہتا ہے کہ زرداری اور پیپلز پارٹی ان کا ٹارگٹ ہے۔ ہمیشہ یہی پیپلز پارٹی آپ اور آپ جیسے لوگوں کا ٹارگٹ رہا ہے۔بلاول نے کہا ہم نے ہر دور میں پیپلز پارٹی کے عوام کے حقوق کی بات کی، ملک کو بچایا، پہلے دن سے پیپلز پارٹی نے آپ کا مقابلہ کیا، ہم نے آپ کو پہلے دن سے نہیں چھوڑا، آپ کو دنیا آج سلیکٹڈ کے نام سے جانتی ہے وہ نام ہمارا دیا ہوا ہے، پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر پارلیمان میں آپ کو ٹف ٹائم دیا، پوری قوم نے دیکھا آپ پر عدم اعتماد سینیٹ الیکشن میں ہوگیا، نہ صرف تم بلکہ ہر سلیکٹڈ کے خلاف پیپلز پارٹی ڈٹ کر کھڑی ہوگی۔

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سردی سے میری کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اداکارہ صبور علی

پڑھنے کے اگلے

اسرائیلی صدر کی 14 برس بعدترکی آمد،ترک صدر کا والہانہ استقبال

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔