PK Press

دہشت گردبلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،آمنہ خانم

سبی دھماکے کی مذمت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آمنہ خانم نے سبی دھماکے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

https://www.urdunews.com/node/650976

اپنے ایک بیان میں آمنہ خانم نے کہا کہ بلوچستان کے امن کو کسی صورت خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع سبی میں جیل روڈ پر بم دھماکہ ہوا جس سے 7افراد جاں بحق ہوگئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق و زخمی ہونے والوں میں اکثریت ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی ہے۔پولیس کے مطابق یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا جب صدر مملکت عارف علوی سبی میں موجود تھے اور وہ تاریخی سبی میلے کی اختتامی تقریب میں دھماکے کی جگہ سے تقریبا 15 منٹ پہلے گزرے تھے۔

https://pkpress.net/2022/03/02/quetta-blast-2/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اسلام آباد میں کانپیں ٹانگ رہی ہیں، بلاول کی زبان پھسل گئی

پڑھنے کے اگلے

مسجد الحرام میں حجر اسود کی مرمت کا کام مکمل

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔