PK Press

روس پر پابندیوں سے امریکی اسٹاک مارکیٹ کو شدید دھچکا

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)روس پر پابندیاں امریکی معیشت پر بھی اثر انداز ہونے لگیں۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی دیکھنے میں آئی ،

 

مونتاج یوکرین جنگ

ڈا جونز انڈسٹریل انڈیکس کے 148 پوائنٹس گر گئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مونتاج یوکرین جنگ اور روس پر پابندیوں سے امریکی اسٹاک مارکیٹ کو شدید دھچکا لگ گیا۔ کساد بازاری کے باعث مارکیٹ میں شیئرز کی فروخت میں تیزی آ گئی ۔ ڈا جونز انڈسٹریل انڈیکس کے 148 پوائنٹس گر گئے۔ نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس میں 35 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

خام تیل کی قیمت

عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت 126 ڈالر اور برطانوی برینٹ خام تیل کی بیرل قیمت 131 ڈالر بیرل ہو گئی۔ سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 50 ڈالر ہو گئی ۔ اسی طرح پلاڈئیم کی فی اونس قیمت دو سو تئیس ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار ایک سو 25 ڈالر ہو گئی ۔

 

پلا ٹینم کی فی اونس قیمت 45 ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار 162 ڈالر ہو گئی۔امریکا میں افراط زر اور معاشی سست روی کے باعث سرکاری بانڈز میں سرمایہ کاری بڑھ گئی ۔

بانڈز پر منافع

دس سالہ بانڈز پر منافع کی شرح 11 بیسس پوائنٹس بڑھ کر 1.86 فیصد ہو گئی۔ تیس سالہ بانڈز پر منافع شرح 10 بیسس پوائنٹس سے بڑھ کر 2.25 فیصد ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں ملائیشین پام کی فی ٹن قیمت میں 27.50 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت بڑھ کر 1670 ڈالر ہو گئی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مسجد الحرام میں حجر اسود کی مرمت کا کام مکمل

پڑھنے کے اگلے

حکومتی ارکان ٹوٹنے پر ق لیگ کا اپوزیشن کیساتھ جانے کا اشارہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔