PK Press

حکومتی ارکان ٹوٹنے پر ق لیگ کا اپوزیشن کیساتھ جانے کا اشارہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم اور طارق بشیر چیمہ کی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کے منظر نامے سمیت مختلف معاملات پر گفتگو کی گئی۔

ق لیگ کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے حکومتی ارکان ٹوٹ جانے کی صورت میں آئندہ سیاسی تعاون پرگفتگو کی اور کہا کہ آپ کے پندرہ بیس ارکان ٹوٹ گئے تو ہم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے پر مجبور ہوں گے۔
طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ اتحاد کے معاملات میں آپ کے ساتھ ہیں، اگر آپ کے ارکان بکھر گئے تو ہم نئی پالیسی بناسکتے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

روس پر پابندیوں سے امریکی اسٹاک مارکیٹ کو شدید دھچکا

پڑھنے کے اگلے

چودھری برادران اپوزیشن کا ساتھ دینے کیلئے اپنی شرائط سے دستبردار ہوگئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔