PK Press

واوڈا کی خالی نشست پرپیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو کامیاب

واوڈا کی خالی نشست پرپیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو کامیاب

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )کے رہنما نثار احمد کھوڑو سندھ اسمبلی میں سینیٹ کا ضمنی انتخاب جیت کر سینیٹر منتخب ہوگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نثار احمد کھوڑو کو سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارک دی اور کہا کہ سینیٹ میں نثار کھوڑو صوبہ سندھ کے لوگوں کی نمائندگی کریں گے۔

 

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم!جو کرنا ہے کرلو، تین سے چاردن ہیں،اس کے بعد پھر کوئی بھی بندہ پاس نہیں ہوگا۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیراعظم کے گھبرانے کا وقت شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ نو منتخب سینیٹر نثار کھوڑو اور صوبائی وزیراطلاعات و نشریات سعید غنی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

https://pkpress.net/

انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چار اراکین نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا ہے،آئین اراکین کو فلور کراسنگ کی اجازت دیتا ہے لیکن اس کے اپنے نتائج ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے صرف انتقامی سیاست کی ہے،تحریک انصاف نے جو کرنا تھا کرلیا، اب ہمارا وقت ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی،عمران خان کے پاس زیادہ دن نہیں ہیں،وزیراعظم کے الفاظ میں مایوسی جھلک رہی تھی اور بیانات بتا رہے ہیں کہ آپ کے گھبرانے کا وقت شروع ہو گیا ہے۔

 

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم مایوس نہ ہوں،عوام سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ اہم اجلاس ہوتاہے لیکن اس میں بھی کرکٹ کی باتیں ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو کہتا ہوں کہ ہر چیز کرکٹ نہیں ہوتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان جب تک وزیراعظم ہیں مجھے بلائیں گے توضرورجاوں گا۔

 

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سینیٹر فیصل واوڈا کے نااہل ہونے کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ سینیٹ کی اس نشست پر ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کو اس وقت دھچکا لگا جب پارٹی کے بائیکاٹ کے باوجود اس کے 4 اراکین صوبائی اسمبلی ووٹ دینے پہنچے تھے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عد م اعتماد معاملہ ،مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے سیاسی سرگرمیاں تیز کردیں

پڑھنے کے اگلے

چوہدری صاحب! آپ نے دیر کردی،زرداری شجاعت ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔