PK Press

پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کون ہوں گے ؟بڑا سیاسی فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )جہانگیر ترین گروپ کے اجلاس میں عثمان بزدار کو بطور وزیراعلی پنجاب مسترد کرتے ہوئے اپنا وزیراعلی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وزیراعلی پنجاب کیخلاف ترین علیم بڑا جتھہ بن گیا
علیم خان کے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کے بعد وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف ترین علیم بڑا جتھہ بن گیا ہے۔

اجلاس میں ہم خیال ارکان نے عثمان بزدار کو بطور وزیراعلی پنجاب مزید قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان کیخلاف چارج شیٹ پیش کردی۔
اجلاس میں اراکین نے فیصلہ کیا کہ ترین گروپ اپنا وزیراعلی پنجاب تجویز کریگا۔
حکومت کے ساتھ رہنا ہے یا اپوزیشن کے ساتھ، جہانگیر ترین 24 گھنٹوں میں یہ اہم فیصلہ کرلیں گے۔

 

عشائیے کے اہتمام کا  فیصلہ
اجلاس میں ترین گروپ کی جانب سے جلد عشائیے کے اہتمام کا بھی فیصلہ کیا گیا جس میں ہم خیال اراکین کو مدعو کیا جائیگا۔

https://pkpress.net/2022/03/07/aleem-khan-join-tarin-group/

واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی پالیسیوں سے نالاں گروپ گزشتہ روز ہی منظر عام پر آیا تھا۔

ق لیگ نے علیم خان کا نام بطور وزیراعلی پنجاب مسترد کر دیا

دوسری جانب مسلم لیگ ق نے علیم خان کا نام بطور وزیراعلی پنجاب مسترد کر دیا۔

تحریک انصاف کے 3 سینئر وزرا نے گزشتہ رات مونس الہی اور طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی، وزرا نے پنجاب میں وزیراعلی کے لیے علیم خان کا نام تجویز کیا، مسلم لیگ ق کے رہنماوں نے علیم خان کا نام بطور وزیراعلی پنجاب مسترد کر دیا، اور موقف اپنایا کہ عثمان بزدار ہی بطور وزیراعلی پنجاب بہتر ہیں، ق لیگ نے علیم خان کو بطور وزیراعلی پنجاب منتخب کرنے کی مخالفت کا بھی کہہ دیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

حالات تیزی سے عمران خان کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں،چوہدری پرویز الٰہی

پڑھنے کے اگلے

افسوسناک واقعہ ،شوہر نے بیوی ،سسر اور سالے سمیت 4افراد کو قتل کردیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔