PK Press

سوشل میڈیا پرکپل شرما شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف بھارتی کامیڈین اور اداکار کپل شرما ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِبحث ہیں اور اس بار گفتگو ان کے کسی نئے پراجیکٹ یا مذاق ہر نہیں ہورہی بلکہ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کشمیر کے موضوع پر بننے والی ایک فلم کو اپنے شو میں پروموٹ نہیں کیا۔

 

دا کشمیر فائلز فلم

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما پر ٹوئٹر پر تنقید اس وقت شروع ہوئی جب دا کشمیر فائلز فلم کے پروڈیوسر ویویک اگنی ہوتری نے ایک پرستار کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں فیصلہ نہیں کرسکتا کہ کس کو کپل شرما شو پر مدعو کیا جائے۔ یہ ان کی اور ان کے پروڈیوسر کا چنا ہوتا ہے کہ کسے شو پر مدعو کیا جائے۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ویویک نے کپل شرما پر ایسا الزام لگایا ہو۔ کچھ دن قبل بھی انہوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ انہوں نے ہمیں اپنے شو پر مدعو کرنے سے انکار کردیا کیونکہ ہمارے پاس کوئی کمرشل سٹار نہیں۔

 

واضح رہے دا کشمیر فائلز فلم انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں 1990 کی دہائی میں بسنے والے ہندو پنڈتوں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کے نمایاں اداکاروں میں انوپم کھیر، متھن چکرورتی اور پلولی جوشی شامل ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کھولنے کا حکم دے دیا

پڑھنے کے اگلے

چوہدری شجاعت حسین اسلام آبادکے لیے روانہ،اہم ملاقاتیں کریں گے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔