PK Press

چوہدری شجاعت حسین اسلام آبادکے لیے روانہ،اہم ملاقاتیں کریں گے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اسلام آبادکے لیے روانہ ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین ایک ہفتہ اسلام آبادمیں اپنی رہائش گاہ پرقیام کریں گے اس دوران چوہدری شجاعت حسین ہم خیال حکومتی ودیگر سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ترین گروپ کے ارکان اسمبلی کو آج طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ناراض ارکان کی ملاقات ساڑھے تین بجے وزیراعظم ہاوس ہو گی۔خواجہ شیراز، سمیع الحسن گیلانی، غلام محمد لالی سمیت دیگر ترین گروپ کے ارکان وزیراعظم سے ملاقات کریں گے ۔وزیراعظم عمران خان ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات سنیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ارکان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائیں گے۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سوشل میڈیا پرکپل شرما شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ

پڑھنے کے اگلے

روپے کی بے قدری ،بے لگام ڈالر نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔