PK Press

حکومت گرانے اوربچانے والوںکوعوام کی فکرنہیں، سربراہ پی ایس پی

 پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت حکومت گرانے اوربچانے کاسیزن چل رہاہے، حکومت کے اتحادیوں کوسمجھ نہیں آرہی کدھرجائیں۔

 

 سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت حکومت گرانے اوربچانے کاسیزن چل رہاہے،حکومت گرانے اوروربچانے والوںکوعوام کی فکرنہیں،تحریک عدم اعتمادآجائیگی اس کے بعدکیاہوگا؟اپوزیشن اختیارات نچلی سطح تک پہنچانے کیلئے اجلاس کرلے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اتحادیوں کوسمجھ نہیں آرہی کدھرجائیں،کراچی میں حالات سب کے سامنے ہیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بہترین انداز میںمعاملات سنبھالے ،ہم کراچی کے لیے آگے بھی کام کریں ،کوٹہ سسٹم ختم کرنے کیلئے کسی نے شہر نہیں بند کروایا،افغانستان کی جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ پاکستان منتقل ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کا اثر پاکستان پر پڑرہا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پشاور حملے کی تحقیقات پیشرفت، خودکش حملہ آور کی شناخت کا عمل مکمل

پڑھنے کے اگلے

سینئر اداکار مسعود اخترکینسرجیسے موذی مرض سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔