PK Press

سینئر اداکار مسعود اخترکینسرجیسے موذی مرض سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے

پاکستان کے نامور اداکار مسعود اختر کینسرجیسے موذی مرض سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔

 

 مسعود اختر طبیعت ناسازی کے باعث گذشتہ 36 روز سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، کچھ عرصہ قبل انہیں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی تاہم آج وہ دوران علاج اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا کے مطابق اداکار مسعود اختر لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے ،ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ مسعود اختر کی الحمراکے لیے خدمات مثالی تھیں،

 

مسعود اختر نے زندگی بھر فن کی خدمت کی،مشفق انسان تھے۔پاکستان کے نامور اداکار مسعود اختر 5ستمبر 1940 کو ساہیوال میں پیدا ہوئے ۔ 60کی دہائی میں انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور جلد ہی سٹیج کے مشہور اداکاروں میں شمار ہونے لگے ۔حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

حکومت گرانے اوربچانے والوںکوعوام کی فکرنہیں، سربراہ پی ایس پی

پڑھنے کے اگلے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سیکرٹری قانون ڈاکٹر ریاض کو بری کردیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔