
سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شین وارن کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ان کی عمر52برس تھی۔شین وارن تھائی لینڈ میں گھر کے اندر مردہ حالت میں پائے گئے۔
ترجمان شین وارن نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔52 برس کے شین وارن 13 ستمبر 1969 کو آسٹریلیا میں پیدا ہوئے۔آسٹریلیا کی ٹیم کا حصہ رہتے ہوئے 339 میچ کھیلنے والے شین وارن نے اپنے پسماندگان میں تین بچے چھوڑے ہیں۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی گئی آخری ایشز سیریز میں انگلش سائیڈ کی چار صفر سے شکست کے بعد ہیڈکوچ کو برطرف کیا گیا تو شین وارن نے سکائی سپورٹس کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں انگلش ٹیم کا ہیڈکوچ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔وزڈن نے شین وارن کو صدی کے 5بہترین کھلاڑیوں میں شامل کیا تھا۔شین وارن کو 2004 اور 2005میں وزڈن کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔قومی کرکٹ شعیب اختر نے کہا کہ شین وارن کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا،شین وارن بہترین کرکٹر کے ساتھ بہترین انسان بھی تھے،