PK Press

ق لیگ حکومت کیساتھ ہے، فیصلہ قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا، چوہدری رزاق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق)ناروے کے صدر چوہدری رزاق نے وزیراعظم عمران خان کی چوہدری برادرن سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری برادران نے اپوزیشن ہو یا کوئی حکومتی شخصیت گھر آئے مہمان کو سر آنکھوں پر بٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران نے واضح کردیا کہ مسلم لیگ ق حکومت کے ساتھ ہے اور رہے گی۔

صدر مسلم لیگ ق ناروے نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی کووزیراعلی پنجاب بنانے کی قیاس آرائیاں جاری ہیں ، عمران خان کو چوہدری پرویز الہی کو وزیر اعلی پنجاب بنانے کا فیصلہ بہت پہلے کر لینا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ مشاورت اور قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔چوہدری رزاق نے کہا کہ چوہدری برادران کے گھر قومی قیادت کا آنا نیک شگون ہے، عزت افزائی پر حکومت ، اپوزیشن کے شکرگزار ہیں ان ملاقاتوں سے ملکی سیاسی حالات میں بہتری اور معاشی استحکام آئے گا ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

کئی نسلوں سے ہمارے خاندان نے وعدوں کی پاسداری کی ،مونس الٰہی

پڑھنے کے اگلے

اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا ،چوہدری پرویز الٰہی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔