PK Press

اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا ،چوہدری پرویز الٰہی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما واسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان بالکل نہیں گھبرائے ہوئے ،اگلے 48سے متعلق مولانا فضل الرحمان ہی بتا سکتے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران ان کی تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مہنگائی کی روک تھام کیلئے اچھے اقدامات کئے ہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے جانے سے متعلق ایک سوال پر پرویز الٰہی نے کہا کہ اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا تاہم انہوں نے کہا کہ عمران خان بالکل نہیں گھبرائے ہوئے ،عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ، عمران خان نے مہنگائی کی روک تھام کیلئے اچھے اقدامات کئے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ق لیگ حکومت کیساتھ ہے، فیصلہ قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا، چوہدری رزاق

پڑھنے کے اگلے

بلیوایریا کے تاجرفاؤنڈر گروپ کے دست وبازو ہیں،مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں؛ اکرم فرید

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔