PK Press

بلیوایریا کے تاجرفاؤنڈر گروپ کے دست وبازو ہیں،مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں؛ اکرم فرید

فاؤنڈر گروپ تاجربرادری کے مسائل ہر پلیٹ فارم پر حل کرانے کے لئے ہر لمحہ تیار ہے۔خالداقبال ملک
حکومتی پالیساں تاجر کُش ہیں حکومت تاجر دوست ماحول فراہم کرے، راجہ حسن اختر
(اسلام آباد)سرپرستِ اعلی آل ٹریڈرز ویلفیئرایسوسی ایشن بلیوایریا ایم اکرم فریدکی قیادت میں ایک وفد نے نومنتخب چیئرمین فاؤنڈر گروپ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خالد اقبال ملک سے ملاقات کی اور نیا عہد ہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور فاؤنڈر گروپ پر بلیوایریا کے تمام تاجروں کی حمایت اورسپورٹ کا اعادہ کرایا۔ایم اکرم فریدنے اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈر گروپ وفاقی دارالحکومت کے تاجروں کا حمایت یافتہ گروپ ہے انہوں نے اپنے دورِ میعاد میں فاؤنڈر گروپ کو انتہائی مضبوط کیا اور تاجروں کے مسائل حل کرانے میں کوئی کسراٹھا نہیں رکھی۔ سرپرستِ اعلی آل ٹریڈرز ویلفیئرایسوسی ایشن بلیوایریا ایم اکرم فریدنے مزید کہا کہ مسائل کے بھنور میں پھنسی تاجربرادری کے مسائل کے حل کے لئے ان کی آواز حکومت کے ایوانوں اور ارباب اختیار تک پہنچائیں گے۔ اس وقت تاجر برادری حکومتی اداروں و محکموں سے سخت نالاں ہے۔ان کی عزت،املاک محفوظ نہیں،ٹیکس محاصل اکٹھا کرنے کی آڑ میں تاجروں سے بلاوجہ پوچھ گجھ اور آمدن کی معلومات وتفتیش سے اجتناب کیا جائے۔سرپرست ِ اعلی اکرم فرید نے مزیدکہا کہ سیاحت کی صنعت حکومتی توجہ کی طالب ہے جس کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔۔چیئرمین ملک صغیر احمد نے کہا کہ تاجروں کو سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔سیاسی جماعتیں قانون سازی کے ذریعے کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنے کے لئے جامع پالیسیا ں تشکیل دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلیوایریا میں سٹریٹ لائٹس،پارکنگ لاٹ اور امن وامان کے مسائل حل کئے جائیں۔گروپ لیڈرمحمد یوسف راجپوت نے کہا کہ بلیوایریاکی تاجربرادری خصوصاً ان کی تنظیم فاؤنڈرگروپ سے ہر تعاون کے لئے تیار ہے جس سے اسلام آباد چیمبرترقی کی راہ پر گارمزن ہو۔کوچیئرمین آل ٹریڈرز ویلفیر ایسوسی ایشن بلیو ایریانعیم صدیقی نے کہاکہ فاؤنڈر گروپ بلیوایریا کے تاجروں کے مسائل حل کرانے کے لئے سی ڈی اے سے روابط تیز کرے۔ڈپٹی،چیئرمین سید امین پیرزادہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فراہمی آب و نکاسی آب کے مسائل انتہائی پیچیدہ ہیں جن کو حل کرانے کی ہنگامی بنیادوں پر ضرورت ہے۔ صدرراجہ حسن اختر نے اپنے کلمات میں کہا کہ بلیوایریا کے تاجر پارکنگ پلازہ نہ ہونے سے سخت مشکلات کا شکار ہیں جس کی وجہ سے کاروبار تنزلی کا شکار ہیں۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تہماس بٹ،سینئر نائب صد ر عتیق الرحمان خان،نائب صدر طارق قریشی،نائب صدر عزیر الرحمان،ایگزیکٹو ممبران، شیخ کلیم،چوہدری جاوید اقبال،طاہر صدیق،رزاق گجر،طاہر عباسی،عقیل عباسی نے بھی نومنتخب چیئرمین فاؤنڈرگروپ کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ بلیوایریا کی تاجر برادری اور فاؤنڈرگروپ یک جان ہو کر تاجروں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کریں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا ،چوہدری پرویز الٰہی

پڑھنے کے اگلے

چوہدری شجاعت نے شہباز شریف سے کون سے 3سوالات کئے؟شافع حسین نے بتادیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔