PK Press

کوئٹہ دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 3 افراد شہید، 25 زخمی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے ۔
کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر دھماکے میں کرائم برانچ کے ڈی ایس پی اجمل سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،

 

ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ کر معلومات اکھٹی کر رہے ہیں اور فی الحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔پولیس کے مطابق فاطمہ جناح روڈ اور اطراف کے راستوں کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چوہدری صاحبان وضع دار، مہمان نواز ہیں،ہرفیصلہ مشاورت اور قومی مفاد میں ہوگا ،ترجمان

پڑھنے کے اگلے

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا48واںاجلاس ،اسلام آباد میں ہوگا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔