PK Press

وزیراعظم کی چوہدری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نے چوہدری برادران سے کہا کہ آپ مجھ سے اور میں آپ سے جدا نہیں ہوں، چھوٹی موٹی چیزیں چلتی رہتی ہیں، میں اور میرے ساتھی بالکل نہیں گھبرارہے۔وزیراعظم عمران خان اور چوہدری برادران کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چوہدری شجاعت سے پوچھا کہ چوہدری شجاعت صاحب آپ کی صحت میں دن بدن بہتری آ رہی ہے، آپ منجھے ہوئے اور زیرک سیاست دان ہیں ، کئی لوگ صحت پوچھنے کے بہانے آپ کے پاس آ رہے ہیں۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی بات پر چوہدری شجاعت نے عمران خان سے مکالمہ کیا کہ کون سیلوگ آرہے ہیں؟ آپ کن کی بات کررہے ہیں؟ اس پر وزیراعظم نے کہا کہ آپ سمجھ رہے ہیں میں کن کی بات کر رہا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں شہبازشریف کی بات کررہا ہوں جن کو آپ کی یاد 14 سال بعد آئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی بات چوہدری برادران اور وفاقی وزرا نے قہقہہ لگایا جب کہ پرویز الہی نے کہا کہ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔

 

 

وزیراعظم نے چوہدری برادران سے کہا کہ آپ مجھ سے اور میں آپ سے جدا نہیں ہوں، چھوٹی موٹی چیزیں چلتی رہتی ہیں، میں اور میرے ساتھی بالکل نہیں گھبرارہے۔
وزیراعظم کی اس بات پر ایک بار پھر حاضرین نے زور دار قہقہہ لگایا۔
ق لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تحریک عدم اعتماد پر چوہدری برادران سے کوئی بات نہیں کی جب کہ اس بات کا ذکر چوہدری برادران نے بھی نہیں کیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ناصر کاظمی کو بچھڑے نصف صدی بیت گئی

پڑھنے کے اگلے

چوہدری صاحبان وضع دار، مہمان نواز ہیں،ہرفیصلہ مشاورت اور قومی مفاد میں ہوگا ،ترجمان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔