
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے گیس اوسط16.37 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔ اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ۔اوگرا کی سفارشات پر فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی ۔
وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی ۔اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے گیس اوسط 16.37فیصدمہنگی کرنے کی منظوری دیدی
سوئی سدرن کیلئے گیس اوسط 6.35 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی
ذرائع کے مطابق سوئی سدرن کیلئے گیس اوسط 6.35 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔سوئی ناردرن کیلئے گیس کے نرخ 94 روپے فی ایم ایم بی یو بڑھانے کی بھی منظوری دیدی گئی ۔
اوگرا نے سوئی سدرن کیلئے گیس کے نرخ 50 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی بھی منظوری دیدی ۔سوئی کمپنیوں نے 2021-22 کیلئے درخواستیں جمع کرائی تھیں ۔
Tags: Latest اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی سوئی سدرن کیلئے گیس اوسط 6.35 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی