PK Press

ناصر کاظمی کو بچھڑے نصف صدی بیت گئی

ناصر کاظمی کو مداحوں سے بچھڑے نصف صدی بیت گئی

گئے دنوں کا سراغ لیکر کدھر سے آیا، کدھر گیا وہ
عجیب مانوس اجنبی تھا مجھے تو حیران کرگیا وہ

اس جیسے ہزاروں اشعار کے خالق اردو غزل کے رجحان ساز شاعر ناصر کاظمی کو بچھڑے نصف صدی بیت گئی۔سید ناصر رضا کاظمی المعروف ناصر کاظمی کی پیدائش 8دسمبر1925 کو ہندوستانی پنجاب کے شہر انبالہ میں ہوئی۔ ناصر کاظمی اپنے لازوال گیتوں اور غزلوں کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

صاحب طرز شاعر ناصر کاظمی کا شمار اردو کے صف اول کے شعرا میں ہوتا ہے۔ وہ 8دسمبر 1925میں انبالہ میں پیدا ہوئے۔ انکا پہلا شعری مجموعہ برگ 1954میں شائع ہوا۔ناصر کاظمی نے کئی شہرہ آفاق گیت لکھے اور برصغیر کے کئی گلوکاروں کو اپنے لکھے ہوئے گیتوں سے امر کر دیا۔

 

ناصر کاظمی کا شمار نہ تو قدیم شاعر وں میں ہوتا ہے اور نہ ہی جدید رنگ کے شاعر وں میں، کیونکہ انہوں نے ترقی پسند تحریک کے عروج کے زمانہ میں اپنے شعر کے فکر ی پیمانے کو رومانوی رکھا ساتھ ہی غزلوں میں عصرِ حاضر کے مسائل سے کبھی نظر نہیں چرائی۔ الغرض ایسی غزلیں کہیں جن کارنگ کلاسیکی شعرا سے لیا گیا تھا ۔

برگ نے  پہلا مجموعہ کلام

برگ نے 1954 میں شائع ہونے والا ان کا پہلا مجموعہ کلام ہے۔

اس مجموعہ میں بڑی شاندار غزلیں ہیں۔ فنی طور پر ناصر کاظمی کی غزلوں میں دکھ کی ہلکی سی سلگتی ہوئی آنچ نظر آتی ہے لیکن اس میں دکھ ، جھلاہٹ و غصہ کے بنا ایک ایسی کیفیت ہے جو میر کے یہاں موجود ہے ۔ناصر کاظمی نے اپنی غزلوں میں جودکھ بیان کیے ہیں وہ آفاقی نظر آتے ہیں ۔محض حسن و عشق ہی نہیں بلکہ زندگی کا مکمل مشاہدہ ملتا ہے ۔ الغرض نئے دورکی شاعری میں قدیم لہجے کا عکس آپ کو ان کی شاعری میں پڑھنے کو ملے گی ۔

https://pkpress.net/2022/02/22/bollywood-actress/

ناصر کاظمی کی شاعری میں جہاں رومانوی خوشی اور امید کے پہلو نظر آتے ہیں وہیں درد اور اداسی جیسے جذبات بھی نمایاں ہیں۔خوشی اور غمی کے جذبات کو شاعری کے سانچے میں ڈھالنے والے یہ شاعر 2 مارچ 1972 میں 46 سال کی عمر میں اس جہاں فانی سے کوچ کر گیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اوگرا نے گیس 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی

پڑھنے کے اگلے

وزیراعظم کی چوہدری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔