PK Press

چوہدری صاحبان وضع دار، مہمان نواز ہیں،ہرفیصلہ مشاورت اور قومی مفاد میں ہوگا ،ترجمان

ch shujat hussain

ch shujat hussain

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک نے کہا ہے کہ چوہدری صاحبان وضع دار، مہمان نواز ہیں، انکے گھر آیا ہر عام و خاص انکا معزز مہمان ہوتا ہے، اپوزیشن ہو یا کوئی حکومتی شخصیت گھر آئے مہمان کو سر آنکھوں پر بٹھایا جاتا ہے،چوہدری خاندان کی مہمان داری روایات کا زمانہ معترف ہے، اپوزیشن لیڈر جناب میاں شہباز شریف کی کرسی کا معاملہ فضول بحث اور گٹھیا ذہن کی اختراع ہے،شہباز شریف کی کمر کی تکلیف اور انکی خواہش پر کرسی رکھی گئی تھی، سوشل میڈیا پر تبصرے غیرضروری اور یماری روایت کی توہین ہیں۔

بدھ کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی راہنما اور ترجمان مصطفی ملک کا کہنا تھا کہ وزارت اعلی دروازے پر دستک دے رہی ہے مگر فیصلہ مشاورت اور قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا، چوہدری صاحبان وضعدار لوگ ہیں وہ مشکل میں کسی کا ساساتھ نہیں چھوڑتے تااہم سیاست دان وقت اور حالات کے مطابق فیصلہ نہ کرے تو اسے غلط سیاسی فیصلے کی قیمت چکانا پڑتی ہے، حکومت اور اپوزیشن کی توجہ اس وقت مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہونی چاہیے اور اہنے سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک اور قوم کا سوچنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ چوہدری صاحبان کے گھر قومی قیادت کا آنا نیک شگون ہے، عزت افزائی پر حکومت ، اپوزیشن کے شکرگزار ہیں ان ملاقاتوں سے ملکی سیاسی حالات میں بہتری اور معاشی استحکام آئے گا ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیراعظم کی چوہدری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پڑھنے کے اگلے

کوئٹہ دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 3 افراد شہید، 25 زخمی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔