PK Press

وزیراعظم کی چوہدری برادران سے ملاقات ،افواہیں دم توڑ گئیں،صدر ق لیگ برطانیہ

ch ahsan gural

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق)برطانیہ کے صدر چوہدری احسن گرال نے وزیراعظم عمران خان کی چوہدری برادران سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملاقات سے یہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں کہ مسلم لیگ ق حکومت سے علیحدہ ہونے جا رہی ہے ۔

 

اپنے ایک بیان میں چوہدری احسن گرال نے کہا کہ مسلم لیگ ق عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اورتحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے او ر عوامی اور ملکی مفاد کے اقدامات میں حکومت کا ساتھ دیتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ بعض عناصر حکومت کے اتحادیوں کی طرف سے علیحدگی کی افواہیں پھیلا کر ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں تا ہم وہ اپنے ان مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوسکتے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

پڑھنے کے اگلے

اوگرا نے گیس 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔