PK Press

چودھری برادران کا وزیراعظم کیساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے ان کی رہائش گا ہ پر ملاقات کی جو تقریباً آدھا گھنٹہ تک جاری رہی،ملاقا ت میں سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پربات چیت ہوئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں چودھری برادران نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ ہم آپ کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی چودھری سالک، شافع حسین، طارق بشیر چیمہ بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزراء چوہدری فواد حسین اورر خسرو بختیار عبدالرزاق داود، مخدوم خسرو بختیار، شفقت محمود، حماد اظہر اور عامر ڈوگر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جس پر ق لیگ کے صدر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کی اہم اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق سے مشکل وقت میں ساتھ نہ چھوڑنے کی درخواست کی۔ وزیراعظم عمران خان نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ دعاگو ہوں اللہ تعالی آپ کو جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے جس پر چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ہنڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

پڑھنے کے اگلے

سائنسدانوں نے ہرن سے انسان میں منتقل ہونے والا پہلا کورونا کیس دریافت کرلیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔