
وزیر اعظم عمران خان روس یوکرین تنازع کے پیشِ نظر آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ آج شام وزیر اعظم عمران خان قوم سے خطاب کریں گے۔فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان روس اور یوکرین تنازع کے بعد معیشت اور عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم روس اور یوکرائین تنازعے کے بعد معیشت اور عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 28, 2022
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام6بجے قوم سے خطاب کرینگے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم قوم کا درد جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جمہوری لیڈر ہے ڈکٹیٹر نہیں ،بلاول بھٹو نے 15سال میں سندھ کو کیا دیا۔انہوں نے کہا کہ آج لاڑکانہ جائیں گے،رکاوٹ ڈالی تو توڑ دینگے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ مارچ میں شرکت کرنے والوں کو30،30ہزار روپے دیئے جارہے ہیں،انتظامیہ پیپلزپارٹی کے جھنڈے اور بینرز لگا رہی ہے،ایک طرف سندھ حقوق دوسری طرف سرکاری مارچ ہے،آج لاڑکانہ جاوں گا۔