
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر وسابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے یوکرین میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں اور طلبہ کو فوری طور پر وطن واپس لانے کیلئے پاکستانی سفارتخانے اور وزارت خارجہ سے رابطہ کیا۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ یوکرین سے پاکستانی طلبہ اور شہریوں کو فوری طور پر وطن واپس لانے کیلئے موثر انتظامات کیے جائیں،جنگ میں پھنسے پاکستانیوں کو بے یار و مددگار نہ چھوڑا جائے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ دوسرے ممالک نے فوری طور پر اپنے شہریوں کو یوکرین سے نکالنے کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا ہے،
فارن آفس نے چودھری شجاعت حسین کو تازہ ترین صورتحال اور ریسکیو آپریشن کے متعلق آگاہ کیا ۔فارن آفس نے چودھری شجاعت حسین کو یقین دہانی کروائی کہ جلد ہی صورتحال پر کنٹرول پا لیا جائے گا ۔فارن آفس کے مطابق پاکستانی شہریوں اور طلبا کو وطن واپس لانے کیلئے خصوصی پروازیں روانہ کی جا رہی ہیں۔