PK Press

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

cabinet meeting

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس کل بروزمنگل طلب کر لیا۔ اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم ہائوس میں ہو گا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم دورہ روس سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بھی حکمت عملی بنائی جائے گی۔ کابینہ اجلاس کا 22 نکاتی ایجنڈہ جاری کر دی گیا، کابینہ مالی سال 2021-22 کے ششماہی بجٹ نظرثانی رپوٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ پبلک سیکٹر اداروں کے چیف ایگزیکٹو کی تقرری کے طریقہ کار سے متعلق کابینہ کے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دی جائے گی۔ فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹیز مینیجمنٹ اتھارٹیز کے بورڈ آف گورنرز کے آزاد ارکان کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہے، نان ٹریٹی ممالک کے لیے باہمی قانونی معاونت کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسلام آباد کی کسی معروف حکومتی عمارت کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ نیشنل سپورٹس پالیسی 2022 کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، ای او بی آئی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی تشکیل نو کی جائے گی۔ پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف مینیجمنٹ کی مدت میں توسیع کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں ریلوے ٹریکس کے ساتھ آپٹیکل فائبر کیبل کی تنصیب کی پالیسی کی منظوری دی جائے گی۔ پی ایس کیو سی اے میں مارکنگ فیس پر نظرثانی کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ اوگرا میں ممبر فنانس کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ ای سی سی اور ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی اور لیجسلیٹیو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔کابینہ اور کمیٹیوں میں سمریاں تاخیر سے بھیجنے پر بریفنگ دی جائے گی۔کابینہ کو وزیر منصوبہ بندی معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دینگے

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

حکومت نے بجلی کی قیمت میں 5روپے94پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا

پڑھنے کے اگلے

ایرانی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل حامد واحدی کا دورہ پاکستان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔