PK Press

صرف ملاقاتوں میں ہی مصروف رہے تو غریب عوام سیاستدانوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیں گے،چوہدری شجاعت حسین

لاہور،پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آج کل ملک کے اندر خاص طور پر لاہور میں سیاسی ماحول بنا ہوا ہے،ہر جماعت کے لیڈران مختلف باتیں کر رہے ہیں اور اپنی اپنی جماعتوں کے موقف بیان کر رہے ہیں۔

 

اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن، آصف علی زرداری اور شہبازشریف ہمارے گھر ملاقات کیلئے آئے جس میں ہر قسم کے معاملات پر بات چیت ہوئی،بیس بیس، پچیس پچیس سال پرانے واقعات یہاں تک کہ میاں نوازشریف کے متعلق بھی بڑی تفصیل کے ساتھ باتیں ہوئیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ان ملاقاتوں میں بعض تجاویز بھی زیر غور آئیں جن کا اس موقع پر ذکر قبل از وقت ہو گا،

 

صرف سیاسی ملاقاتوں میں ہی مصروف رہے تو غریب عوام سیاستدانوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر معاشی حالات درست نہ کیے اور بے روزگاری کا مسئلہ حل نہ کیا تو تمام سیاستدانوں کی سیاست ختم ہو جائے گی،جو لوگ ہماری خدمت کرتے ہیں ان کے مسائل کو بھی سننا چاہئے۔صدر مسلم لیگ ق نے کہا کہ معاشی حالات کو سب سے زیادہ اہمیت دی جانی چاہئے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بیٹی نے سر فخر سے بلند کردیا ہے،عطا اللہ عیسیٰ خیلوی

پڑھنے کے اگلے

موت سے چند لمحے قبل انسان کیا محسوس کرتا ہے؟

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔