PK Press

بیٹی نے سر فخر سے بلند کردیا ہے،عطا اللہ عیسیٰ خیلوی

بیٹی نے سر فخر سے بلند کردیا ہے،عطا اللہ عیسیٰ خیلوی

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ بیٹی نے سر فخر سے بلند کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ بیٹی لاریب نے میرا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔

 

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلو کار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی اور پہلی پاکستانی خاتون ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا اور ان کی ٹیم نے آسکر اور بافٹا ایوارڈ 2022 کے لیے نامزدگی حاصل کی ہے۔یاد رہے کہ جیمز بانڈ سیریز کی حالیہ فلم نوٹائم ٹوڈائے نے 94 ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے بہترین اوریجنل سونگ، بہترین سونگ اور بہترین ویژول ایفیکٹس سمیت تین نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔

فلم کی ویژول ٹیم میں پاکستان کی نوجوان آرٹسٹ لاریب عطا بھی شامل ہیں جو فلم کی ڈیجیٹل کمپوزیٹر ہیں۔ اس کے علاوہ اس ٹیم نے بافٹا 2022 میں بہترین اسپیشل ویژول ایفیکٹس کی نامزدگی بھی حاصل کی ہے۔لاریب عطا نے ان کی ٹیم کی آسکر اور بافٹا ایوارڈ میں نامزدگیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا میں ان تمام پیغامات اور تعاون کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جو مجھے آسکر اور بافٹا میںنوٹائم ٹوڈائے کی نامزدگی کے لیے مل رہے ہیں۔اس موقع پر لاریب عطا کا کہنا تھا کہ اچھی ٹیم کے ساتھ کام کرنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ اپنی والدہ اور بھائی کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔یاد رہے آسکر اور بافٹا ایوارڈ کی تقریبات مارچ 2022 میں منعقد ہوں گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عالمی طاقتیں دور کھڑی دیکھ رہی ہیں،ہمیں اپنے دفاع کے لیے ‘تن تنہا چھوڑ دیا گیا ہے

پڑھنے کے اگلے

صرف ملاقاتوں میں ہی مصروف رہے تو غریب عوام سیاستدانوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیں گے،چوہدری شجاعت حسین

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔