
بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور بھارتی سینما کی پہلی لیڈی سپر اسٹار کا خطاب حاصل کرنے والی سری دیوی کو مداحوں سے بچھڑے چار برس بیت گئے ۔ 2018 میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث دبئی میں انتقال کر گئیں تھیں جس کا صدمہ انڈسٹری کی ہر ایک شخصیت کو ہوا تھا۔اداکارہ کی چوتھی برسی پر سری دیوی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔سری دیوی 13 اگست 1963 کو تمل ناڈو میں پیدا ہوئی تھیں اور 1978 میں انھوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز فلم سولہواں ساون سے کیا تھا۔ان کی مشہور ترین فلموں میں چاندنی، لمحے، مسٹر انڈیا، خدا گواہ صدمہ اور نگینہ
شامل ہیں۔انھوں نے ہندی فلموں کے علاوہ جنوبی ہند میں تمل، تیلیگو، ملیالم، اور کنڑ زبانوں کی فلموں میں بھی کام کیا۔سری دیوی نے فلم پروڈیوسر بونی کپور سے 1996 میں شادی کی تھی اور ان کی دو بیٹیاں خوشی اور جھانوی کپور ہیں۔سری دیوی دل کا دورہ پڑنے سے 54 سال کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئیں تھیں۔
بالی وڈ کی پہلی سپراسٹار ادکارہ کے انتقال کے وقت ان کے ساتھ ان کے شوہر بونی کپور اور ان کی بیٹی خوشی موجود تھے اور ان کے دیور سنجے کپور نے ان کی موت کی تصدیق کی تھی ۔