PK Press

اب وزیراعظم کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم ٹھیک کہتے ہیں گھبرائیں نہیں کیونکہ اب وزیراعظم کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے،حکومت کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں،ہمارے ملک میں کرسی نہ چھوڑنے کی عادت ہے،
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا،مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات ،گیس اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کیلئے مشاورت جاری ہے،معلوم نہیں پیکا آرڈیننس کی کیاضرورت تھی۔پیکا ایکٹ کے ذریعے عوام کی آواز دبانا مقصد ہے۔محسن بیگ کے کیس میں نمونہ سب کے سامنے ہے۔پولیس اور ادارے عمران خان کی انتقامی کارووائی کا حصہ نہ بنیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صدر کا عہد ہ ریاست کا عہدہ ہوتاہے لیکن اب صدر مملکت کا کام صرف آرڈیننس جاری کرنا ہے۔میڈیا اور عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ،حکومت کے غیر قانونی مشیر احتساب اپنے اثاثوں کی تفصیلات بتائیں

https://pkpress.net/

شاہد خاقان عباسی کہ بے بنیاد مقدمات بنائے جارہے ہیں،پراسیکیوٹر کو بھی کیس کا پتہ نہیں ہوتا۔وزیر،وزیراعظم اور چیئرمین نیب الزامات لگانے سے تھکتے نہیں۔ حکومت کے غیر قانونی مشیر احتساب اپنے اثاثوں کی تفصیلات بتائیں۔

 

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان صرف یہی کہتے ہیں کہ کسی کو چھوڑوں گا نہیں،موجودہ حکومت کے کرپشن کے کیسز چیئرمین نیب کو نظر نہیں آتے۔چیئرمین نیب بتائیں کرپشن میں کتنے لوگوں کو پکڑا ہے؟وزیر،وزیراعظم اور چیئرمین نیب الزامات لگانے سے تھکتے نہیں،عدالتوں میں تیسرا سال چل رہا ہے ،بے بنیاد مقدمات بنائے جارہے ہیں،پراسیکیوٹر کو بھی کیس کا پتہ نہیں ہوتا۔

https://dailysubnews.com/

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات ،گیس اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے،ملک میں مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

جلد خوشخبری سناوں گا،اپوزیشن کوبھی کہتاہوں”گھبرانا نہیں، وزیراعظم

پڑھنے کے اگلے

مسلم لیگ ن کی بیرون ملک موجود ایم این ایز کو 48 گھنٹوں میں واپس آنے کی ہدایت

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔