PK Press

آئندہ بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کو موقع دیں گے ،مصطفی ملک

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے مرکزی راہنما اور ضلع صدر اٹک غلام مصطفی ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور مضبوط پینل میدان میں اتارے گی اور سابقہ کارکردگی اور عوامی خدمت کی بنیاد پر بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،نوجوانوں کو موقع دیں گے کہ وہ آگے آ کر ملک و قوم کی خدمت کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی ون اٹک سے تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن مراد بٹ اور انکے ساتھیوں کی مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اٹک کی تعمیر و ترقی میں ہماری جماعت نے چوہدری پرویز الہی کی قیادت میں بنیادی کردار ادا کیا تھا اٹک کو ایک بار پھر مسلم لیگ ق کا قلعہ بنا کر تعمیر وترقی کے نئے دور کی بنیاد رکھیں گے انہوں نے کہا کہ PTI حکومت نے اٹک کے بنیادی مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں لی اور نہ ہی کوئی میگا پراجیکٹ دیا ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں نئے نوجوانوں کو موقع دیں گے کہ وہ علاقے کی قسمت بدلنے میں کلیدی کردار ادا کریں، اس موقع پر مراد بٹ نے پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری برادران محب وطن اور زیرک سیاست دان ہیں اٹک کے لیے انکی بے پناہ خدمات ہیں انکے زیر سایہ کام کرکے ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بیجنگ ڈبل اولمپکس کا شہر بے مثال ہے

پڑھنے کے اگلے

اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لائے ، حکومت مکمل تیار ہے، فوادچوہدری

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔