PK Press

ایف اے ٹی ایف اجلاس ،پاکستان جون تک گرے لسٹ میں ہی رہے گا

پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے پیر سے شروع ہونے والا اجلاس 4مارچ تک جاری رہے گا۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کے کے مطابق پاکستان جون تک گرے لسٹ میں ہی رہے گا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کی نگرانی کرنے والے ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کی طرف سے پاکستان کو ابھی مزید چار ماہ تک گرے لسٹ میں ہی رکھا جائے گا۔ پاکستان کے اسٹیٹس میں تبدیلی کا فیصلہ اب آئندہ سیشن میں ہو گا، جو جون 2022 میں منعقد ہو گا۔

 

پیر سے شروع اس اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت اور اس کی روک تھام جیسے معاملات میں پاکستان میں ہونے والی اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس کی بنیاد پر ہی پاکستان کو آئندہ گرے لسٹ میں رکھنے یا نکالنے کا فیصلہ ہو گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیراعظم عمران خان کل 2 روزہ روس جائیں گے

پڑھنے کے اگلے

بیجنگ ڈبل اولمپکس کا شہر بے مثال ہے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔