PK Press

بالی ووڈ اداکارائیں ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟

بالی ووڈ کا شمار دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتا ہے اور اسی مناسبت سے یہاں کے فنکاروں کا شمار بھی دنیا کے بااثر اور مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔

اپنی اسی مقبولیت کے پیش نظر بالی ووڈ میں کام کرنے والے فنکار فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ لاکھوں میں نہیں بلکہ کروڑوں میں لیتے ہیں۔ یہاں بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکاراں کو ملنے والے معاوضے سے متعلق تفصیل پیش کی جارہی ہے۔

دپیکا پڈوکون
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں اس وقت جس اداکارہ کی سب سے زیادہ ڈیمانڈ ہے وہ دپیکا پڈوکون ہیں۔ اپنی اسی شہرت کی بدولت وہ بالی ووڈ میں اس وقت سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراں میں سرفہرست ہیں۔ دپیکا پڈوکون ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 15 کروڑ روپے لیتی ہیں۔

دپیکا پڈوکون کے بعد اداکارہ عالیہ بھٹ دوسرے نمبر پر بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ ہیں۔ وہ بھی ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 15 کروڑ روپے لیتی ہیں۔

https://www.express.pk/story/2286742/24/

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق
کترینہ کیف اور کرینہ کپور


بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور کرینہ کپور 12 کروڑ، پریانکا چوپڑا اور انوشکا شرما 8 کروڑ، شردھا کپور 7 کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔


تاپسی پنوں ، ودیا بالن،کیرتی سانن ، کیارہ ایڈوانی اور جیکولین فرنینڈس
اسی طرح اداکارہ تاپسی پنوں 5 کروڑ، ودیا بالن اور کیرتی سانن 4 کروڑ اور کیارہ ایڈوانی اور جیکولین فرنینڈس ڈھائی کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔

اداکارہ دیشا پٹانی، جھانوی کپور اور سارہ علی خان ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 2 کروڑ روپے لیتی ہیں جب کہ آناننیا پانڈے کا معاوضہ ڈیڑھ کروڑ ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیراعظم پر الزامات،عدالت نے نجم سیٹھی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا

پڑھنے کے اگلے

اسحاق ڈار کی ورچوئل حلف لینے کی درخواست غیر آئینی قرار

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔