PK Press

وزیراعظم عمران خان کل 2 روزہ روس جائیں گے

imran khan

imran khan

وزیرا عظم عمران خان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر رواں ہفتے روس کا دورہ کریں گے’صدر ولادی میر پیوٹن سے ون آن ون ‘باہمی اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے’افغانستان کی صورت حال’ اسلاموفوبیا سمیت اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان 23 فروری کو 2 روزہ دورہ پر روس جائیں گے جہاں وہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی کابینہ اراکین سمیت اعلی سطح کا وفد روس جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دو طرفہ کانفرنس اس دورے کے اہم نکات میں سے ہے، پاکستان اور روس کے درمیان باہمی وقار اور اعتماد پر مبنی دو طرفہ تعلقات موجود ہیں۔ دو طرفہ سمٹ میں دونوں ملکوں کے رہنما باہمی اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی صورت حال، اسلاموفوبیا سمیت اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیر اعظم کے دورہ روس سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مذید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اسحاق ڈار کی ورچوئل حلف لینے کی درخواست غیر آئینی قرار

پڑھنے کے اگلے

ایف اے ٹی ایف اجلاس ،پاکستان جون تک گرے لسٹ میں ہی رہے گا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔