PK Press

مادری زبان کا تحفظ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے’ وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مادری زبان کا تحفظ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مادری زبان کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ زبان ناصرف جذبات کے اظہار و خیال کا ذریعہ ہے بلکہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں مادری زبان کا فروغ اہم ضرورت ہے، ڈیجیٹل دنیا میں بھی مادری زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ زبان قوم کو شناخت اور پہچان دیتی ہے، مادری زبان کا تحفظ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے، اس زبان میں دی جانے والی تعلیم بچوں کی ذہنی نشو و نما پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ قومی شناخت اور بیش قیمت تہذیبی و ثقافتی میراث کے طور پر مادری زبانوں کی حیثیت مسلمہ ہے، مادری زبانوں کے ہر لفظ اور جملے میں قومی روایات، تہذیب وتمدن، ذہنی و روحانی تجربے پیوست ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زبان ایک ایسا سماجی عطیہ ہے جو زمانے کے ساتھ ساتھ ایک نسل سے دوسری نسل کو ملتا رہتا ہے، مادری زبان کو ثقافتی ورثے کی بقائ اور اس کے فروغ کا مؤثر ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ مادری زبانیں دنیا بھر میں ثقافتی، تاریخی اور سماجی روایات کے بارے میں بہتر آگہی پیدا کرتی ہیں، آج ہمیں مادری زبان کو فروغ دینے کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

کورونا سے مزید 31 افراد دم توڑ گئے

پڑھنے کے اگلے

خلیل الرحمن قمر کی وزیراعظم سے پرانے وعدے یاد رکھنے کی درخواست

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔