PK Press

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پاکستان میں کام کرنے والی تعلیمی فائونڈیشن ڈیف ریچ کے بانی رچرڈ گیری کی ملاقات

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پاکستان میں کام کرنے والی ایک غیر منافع بخش تعلیمی فائونڈیشن ڈیف ریچ کے بانی رچرڈ گیری نے آج گورنر ہاس میں ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے ملک کے قوت سماعت سے محروم بچوں کو تعلیم و تربیت میں مدد کرنے پر رچرڈ گیری اور ان کی این جی او کی کاوشوں کو سراہا۔ گورنر سندھ نے صوبے میں اس مقصد کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
اس سے قبل ڈیف ریچ کے بانی رچرڈ گیری نے گورنر سندھ کو فائونڈیشن کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ Deaf Reach ایسے اسکولوں کا برانچ نیٹ ورک ہے جو قوت سماعت سے محروم افراد کی تعلیمی اور ووکیشنل ٹریننگ کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ یہ فائونڈیشن قوت سماعت سے محروم افراد کی  ملازمت اور کمیونٹی میں متحرک شمولیت کی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان بھر میں ڈیف ریچ اسکولز اور ٹریننگ سینٹرز ڈیف کمیونٹی کے لیے تعلیم کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔ پچھلی تین دہائیوں سے، ڈیف ریچ پروگرام نے 5,000 سے زیادہ طلبا اور ان کے خاندانوں کی زندگیوں کو تعلیمی اور ہنر مندی کے تربیتی پروگرام فراہم کر کے بہتر کیا ہے جو روزگار اور خود انحصاری کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں فائونڈیشن ڈیف ریچ کے ٹوٹل سات اسکول ہیں جو کہ کراچی ، حیدرآباد، سکھر، نواب شاھ، ٹنڈو الہ یار، لاھور  اور جہلم میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ سال 2020 میں، صدر پاکستان نے فیملی ایجوکیشن اینڈ سروسز فائونڈیشن(FESF)   اور ڈیف ریچ پروگرام کے بانی رچرڈ گیری کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ خدمت کا سول ایوارڈ بھی دیا تھا۔
براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شہری نے گھر میں شیطان کے مجسمے نصب کر دیے

پڑھنے کے اگلے

تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔