
میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی)کے شعبہ ایمرجنسی و ڈیزاسٹر منیجمنٹ میں سٹاف کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔حکام کی جانب سے جاری نوٹفیکیشن کے مطابق اس اقدام کا مقصد ادارے کو مزید مضبوط بنانا ہے تا کہ ہنگامی صورتحال میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بہتر سے بہتر کام کر سکیں ۔