
تھانہ بھارہ کہو پولیس کی کارروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب 03ملزمان گرفتار،گرفتار ملزمان میں محمد رضا، عبدالرحمن اور جمیل شامل ہیں۔،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان نے مورخہ 03/02/22کو بھارہ کہو کے علاقہ بوبڑی میں راجہ فیاض کو قتل اور تین افراد کو زخمی کیا تھا،ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 135/22بجرم 302/324/148/149/109ت پ تھانہ بھارہ کہو میں درج ہے۔ کاروائی ایس پی سٹی کی زیر نگرانی بھارہ کہو پولیس نے کی، ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کیا جائے گا۔